تربت: مند ردیگ بارڈرپر قائم قرنطینہ وارڈ سے 75 لوگوں کی اسکریننگ کلیئر ہونے کے بعد انہیں سکھر روانہ کردیا گیا،مند قرنطینہ سے سکھر جانے والے لوگوں میں 13خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
75 لوگوں کو دو بسوں کے ذریعے ایف سی اورلیویز کی سخت سیکورٹی میں مند سے سکھر روانہ کردیاگیا، ڈپٹی کمشنر کیچ میجر (ر) محمد الیاس کبزئی کے مطابق یہ لوگ چندروزقبل ایران سے مند پہنچے تھے جہاں انہیں ایران سے متصل سرحدی علاقہ ردیگ بارڈر پرقرنطینہ مرکز میں رکھا گیا تھا،ان کاکہناہے کہ ضلع کیچ سے متصل ایرانی بارڈرکو مکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے اورسرحدکی کڑی نگرانی کی جارہی ہے۔