پنجگور : سیکر ٹری فنانس نورالحق بلوچ اور سکریٹری سوشل ویلفیئر عبدالرؤف بلوچ کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ ڈپٹی کمشنر پنجگور شفقت انور شاہوانی نے ضلع کی مجموعی صورت حال اورانسداد کورونا سے متعلق تیاریوں اور انتظامات کے حوالے سے انھیں بریفنگ دی۔
اس دوران ڈی ایچ او ڈاکٹر شبیراحمد کاشانی ڈاکٹر منظور احمد ڈاکٹر شوکت بلوچ ڈاکٹر انور عزیز ڈاکٹر عنایت بلوچ ڈاکٹر نصرت بلوچ موجود تھے سکریٹری فنانس نورالحق بلوچ سیکریٹری سوشل ویلفیر عبدالروف نے آئی سولیشن اور کورنٹائن وارڈز کا بھی جائزہ لیا ڈی ایچ او نے ادویات کی کمی پر انھیں آگاہ کیا اور کہا کہ شہر کے داخلی راستے پر اسکریننگ پوائنٹ بنادیا گیا ہے جہاں شہر میں داخل ہونے والوں کی اسکریننگ کی جارہی ہے اور طبی اسٹاف کو درپیش مشکلات سے بھی آگاہ کیا۔
سکریٹری فنانس نے انسداد کورونا پر دس لاکھ روپے کی خصوصی گرانٹ کا بھی اعلان کیا تاکہ کسی ایمرجنسی کی صورت میں استعمال کیئے جاسکیں نورالحق بلوچ نے کہا کہ کورونا وائرس سے آج پوری دنیا پریشان ہے اوراس مسلے پر سنجیدگی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس حوالے سے ہرممکن اقدام کررہی ہے تاکہ لوگوں کو اس سے محفوظ بنایاجاسکے انہوں نے کہا کہ یہ ایک عالمی وباء ہے ہمارے لوگوں کو چائیے کو چائیے کہ وہ محکمہ صحت کی جانب سے گائیڈ لائن پر عمل کریں سکریٹری فنانس اور سکریٹری سوشل ویلفیئر بعد میں چتکان پبلک لائبریری،گیسٹ ہاوس اور پریس کلب بھی گئے۔