خضدار : کرونا وائرس کے حوالے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے صوبائی حکومت کی ہدایت پر خضدار میں جزوی لاک ڈاؤن،کاروباری مراکز،شہر و قومی شاہراہ پر واقع ہوٹلیں اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی بند،شہر میں آمد و رفت بھی معمول سے کم رہی۔
تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر و صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں اتوار کے روز خضدار شہر میں بھی جزوی لاک ڈاؤن رہی،جزوی لاک ڈاؤن کے دوران خضدار شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز،قومی شاہراہ و اندرون شہر چائے اور ہوٹلیں بھی بند رہی خضدار شہر میں معمولات زندگی کسی ممکنہ حد تک محدود ہو کر رہ گئی۔
آمد و رفت کا سلسلہ انتہائی محدود رہا جبکہ جھالاوان کمپلیکس(نیوبس اڈہ) و ارباب کمپلیکس (بس اڈہ) سے بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بھی مکمل بند رہی تا ہم صوبائی حکومت کی ہدایت پرمختلف سڑکوں پر واقع میڈیکل اسٹورز،نجی ہسپتالیں،اور سبزی پھل فروشوں سمیت جنرل سٹور کی متعدد دکانیں کھلی رہی پولیس کی جانب سے پوری شہر میں گشت بڑھائی گئی تھی جہاں کوئی دکان کھلی نظر آتی متعلقہ دکان کو بند کرتے اور جہاں رش نظر آتی تو رش کو منتشر کیا جاتا۔
علاوہ ازیں کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے اہلیان خضدار سمیت قلات ڈویژن کے تمام اضلاع کے عوام سے کہا ہے کہ وہ اپنے اور اپنے بچوں کو کرونا وائرس کے ممکنہ خطرات سے محفوظ رکھنے کے لئے حکومت بلوچستان اور محکمہ صحت کی ہدایت پر مکمل عمل کریں جتنے احتیاطی تدابیر اختیار کیا جائے گا اتنا ہی کرونا کی خطرات سے محفوظ رہا جائے سکتا ہے اس وائرس کے تدارک کا واحد اور مناسب حل احتیاطی تدابیر ہیں۔