|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: کورونا وائرس کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے صوبائی حکومت کے احکامات پر شہر میں لاک ڈاون کردیا ہے۔

لاک ڈاون کے باعث شہر کے تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز مارکیٹس شاپنگ سینٹرز ہوٹلز اور ریسٹورانٹ بھی بند کروا دیئے گئے جبکہ میڈیکل اسٹورز اور نجی کلینکس کھلے رہینگے ڈپٹی کمشنر جعفرآباد رزاق خجک کا شہر کو لاک ڈاون کرنے کا حکم ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بلال شبیر اور نائب تحصیلدار امداد حسین مری نے شہر فوری بند کروادیا جبکہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسف محمد سلیم ڈومکی کی ہدایت پر شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے اور مجمع کرنے سے گریز کرنے کے شہر بھر میں اعلانات بھی کروائے گئے۔

میونسپل کمیٹی کے عملے نے شہر کی صفائی ستھرائی اور جراثیم کش اسپرے بھی جاری رکھا ہوا ہے کورونا وائرس کے پیش نظر دوسرے شہروں سے ڈیرہ اللہ یار آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی بند رکھا گیا جس کے باعث شہر کی سڑکیں سنسان ہوگئی ہیں۔