|

وقتِ اشاعت :   March 23 – 2020

خضدار:  یوم پاکستان 23 مارچ کو خضدار میں کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر نے پرچم کشائی کی۔

،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ وایس ایس پی خضدار گل سعید آفریدی بھی موجود تھے،یوم پاکستان کے موقع پر کی جانیوالی پرچم کشائی کے موقع پر کورونا وائرس کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی و حفاظتی تدابیر اختیار کی گئی پرچم کشائی کے موقع پر کسی بھی مہمان کو مدعوع نہیں کیا گیا تھا۔

دریں اثناء یوم پاکستان کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر نے اپنے پیغام میں کہا کہ یوم پاکستان ایک تاریخ کا نام ہے اس تاریخ کو قائد اعظم محمد علی جناح اور شاعر مشرق علامہ اقبال نے خواب کی صورت میں دیکھا اور قرار داد پاکستان کی شکل میں اس کو عملی جامع پہنایا اس لئے 23 مارچ تجدید حد کا دن ہے۔

کمشنرقلات ڈویژن نے کہا کہ اللہ پاک وطن کو امن و اشتی کا گہوارہ بنائیں اور کرونا وائرس جیسی مہلک امراض سے محفوط رکھیں اور عوام سے اپیل کی کہ وہ حکومت اور محکمہ صحت کے ہدایات پر عمل کرتے ہوئے خود کو اور اپنی خاندان شہر و ملک کو اس خطرناک وائرس سے محفوظ کرنے میں حکومت کا ساتھ دیں۔