خضدار : خضدار میں جزوی لاک ڈاؤن کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری،ہوٹلیں،ٹرانسپورٹ اور عام دکانیں بند جبکہ بیکری،میڈیکل اسٹور اور پھل فروش،اور تندور کی دکانیں کھلی رہی،لاک ڈاون کی وجہ سے کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا،شہر میں آمد و رفت کا سلسلہ بھی معمول سے کم رہی جبکہ لیویز اور پولیس کی نفری بازار میں گشت کرتی نظر آئی۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں خضدار شہر میں دوسرے روز بھی جزوی طور پر لاک ڈاون رہا خضدار شہر اور قومی شاہراہ پر واقع تمام ہوٹلیں بند رہی،خضدار بازار میں عام دکانیں،آٹوز، وغیرہ بند رہے جبکہ میڈیکل اسٹورز،پھل فروش،اور کریانہ اسٹورز کھلی رہی جبکہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے ساتھ بین الاضلاع کے ٹرانسپورٹ بھی بند رہے۔
لاک ڈاون کی نگرانی کے لئے پولیس اور لیویز کی بڑی نفری شہر اور قومی شاہراہ پر گشت کرتی نظر آئی جہاں کوئی دکان کھلی نظر آتی اسے ہدایت کر کے فوری بند کروادیا جاتا اور جہاں عوام کی رش نظر آتی انہیں منتشر کرکے لوگوں کو گھروں تک محدود رکھنے کی ہدایت کرتے رہے۔
علاوہ ازیں خضدار شہر میں لاک ڈاون ہونے کی وجہ سے پھل فروشوں نے عوام الناس سے دگنی قیمت وصول کرنا شروع کر دیا ہیں عوامی حلقوں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے زمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لاک ڈاون کے دوران قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے بھی اقدامات اٹھائیں