|

وقتِ اشاعت :   March 24 – 2020

خضدار :  کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو دو رویہ کرنے کے مطالبہ کو لیکر کراچی سے کوئٹہ 700 کلو میٹر طویل لانگ مارچ کرنے والے نوجوان کراچی سے 300 کلو میٹر پیدل طے کر کے تحصیل وڈھ پہنچ گئے۔

بی این پی کے رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے لانگ مارچ کرنے والے نوجوانوں کا استقبال کیا اور انہیں بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا پیغام بھی پہنچایا،کورونا وائرس سے پیدا ہونیو الی صورتحال کے پیش نظر بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل اور کمشنر قلات ڈویژن حافظ طاہر کی درخواست پرنوجوانوں نے لانگ مارچ وقتی طور پر وڈھ میں موخر کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق نوجوان نجیب اللہ زہری کی قیادت میں کراچی سے کوئٹہ تک لانگ مارچ کا اعلان کرنے والے نوجوانوں کا قافلہ منگل کے روز 300 کلو میٹر طے کر کے وڈھ پہنچ گئے بی این پی کے مرکزی رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی میر محمد اکبر مینگل کی قیادت میں بی این پی کے کارکنان و اہلیان وڈھ نے نوجوانوں کا بھر پور استقبال کیا اور ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا گیا۔

اس موقع پر بی این پی کے رکن اسمبلی میر محمد اکبر مینگل نے طویل لانگ مارچ کرنے والے نوجوانوں کو رکن قومی اسمبلی و بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کا پیغام پہنچایا