سبی: وزیر اعلی بلوچستان میر جام کمال عالیانی نے کہا ہے کہ کورونا وائر س نہ صرف بلوچستان بلکہ پو رے ملک اور دنیا کا مسلہ ہے کورونا وائرس نے جس طرح دنیا کے مختلف ممالک کو متاثر کیا ہے اسی طرح نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان میں بھی صورتحال مختلف نہیں ہے کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر اور اقدامات کے حوالے سے بلوچستان کے مختلف اضلاع کا دورہ کررہا ہوں تاکہ کہیں کمی ہو تو اسے پورا کیا جاسکے۔
صوبائی حکومت بلوچستان میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کوشاں ہے عوام دس دن کیلئے اپنے گھروں تک محدود رہیں تاکہ اس موضی مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جاسکے دیہاڑی دار طبقہ کیلئے صوبائی حکومت محکمہ سوشل ویلفیئر اور محکمہ لیبر کے ساتھ ملکر پالیسی بنارہے ہیں تاکہ دیہاڑی دار طبقہ کی مالی مدد کرسکیں ہر ڈویژن میں راشن پیکج دیا جائے گا۔
صوبے میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ضلعی انتظامیہ اپنے اضلاع میں مہنگائی کو کنٹرول کیلئے بھرپور اقدامات کرے۔
ان خیالات کا اظہار انہون نے ایک روزہ سبی کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا، ڈی آئی جی پرویز احمد چانڈیو، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر یاسر بازئی، لیفٹننٹ کرنل جواد احمد، ایس ایس پی ملک فاروق فیض لہڑی کے علاوہ دیگر ضلعی افیسران بھی موجود تھے قبل ازیں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال،پبلک ہیلتھ مڈوائفری سکول میں قائم آئسولیشن وارڈز اور قرنطینہ سنٹر کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا وزیر اعلی ٰ بلوچستان نے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے آپریشن تھیٹر کا دورہ کیا۔
اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن سید فیصل آغا نے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹر کے انتظامات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کو بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سنٹرز میں تعینات ڈاکٹرز پیرا میڈیکل سٹاف کے مسائل سنے اور انہیں فوری حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بعد ازاں وزیرا علیٰ بلوچستان جام کمال نے لوکل گورنمنٹ ریسٹ ہاؤس میں قائم آئسولیشن وارڈ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے وبائی مرض نے دنیا کے مختلف ممالک کو اپنے لپیٹ میں لیا اور یہ صرف پاکستان کا نہیں بلکہ عالمی مسلہ ہے یورپ میں جواتنی زیادہ تعداد میں اموات ہوئی ہیں ا سکی وجہ ہے کہ اتنی بڑی تعداد کے مریضوں کیلئے ہسپتال نہیں تھے کہ ہزاروں کی تعداد میں مریض آئیں اور وہاں ان کا علاج کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں حکومت کورنا وائرس سے نمٹنے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کررہی ہے بلوچستان میں صوبائی حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ کورونا وائر س ایسی وباء ہے جس کا ابھی تک کوئی علاج نہیں ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے زیادہ سے زیادہ وقت اپنے گھروں میں گزاریں میل ملاپ سے گریز کریں ہم جتنی احتیاطی تدابیر اختیار کریں گے۔
اس وباء کاپھیلاو کم ہوتا جائے گاانسانی ملاپ سے ہی یہ مرض پھیلتا ہے لازم نہیں کہ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے انسان کو ہی کورونا وائرس ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہیے ماسک اور سینیٹائزر کا استعمال کرتے رہنا چاہیے میل ملاپ کم کریں محکمہ صحت پر ہم اتنا بوجھ ڈال دیں گے تو پھر یہ بوجھ نہ محکمہ صحت برداشت کرپائے گا بلکہ پاکستان اور پوری دنیا بھی اس بوجھ کو برداشت نہیں پائے گی۔
انہوں نے کہا کہ سبی انتظامیہ اور محکمہ صحت کو رونا وائرس کی روک تھام کیلئے دن رات کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بات کا انتظار نہیں کرنا کہ کوئٹہ سے ٹیم آئیگی جو ہماری ضرورتیں اور وسائل ہیں ان کو استعمال میں لاتے ہوئے ہمیں اپنی تیاری کرنی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کو کسی صورت برداشت نہین کیا جائے گا ہمارے ملک میں جب بھی ایسی کوئی صورتحال پید ا ہوتی ہے تو ہمارے لوگ چیزوں کو سٹاک کرلیتے ہیں یا ان کی قیمتیں بڑھا دیتے ہیں۔
سول ایڈمنسٹریشن کو ہم نے ہدایات دی ہیں کہ جہاں بھی ایسی کوئی انفارمیشن ملتی ہے وہاں جاکر فوری طورپر ایکشن لیں اور ان کے خلاف کاروائی کریں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں گندم کی خریداری کا وقت آگیا ہے اس میں حکومت بلوچستان وقت سے پہلے اپنی تیاری کررہی ہے۔
حکومت کے پاس گند م کا جتنا ذخیرہ ہوگا تو فلور ملز والوں کساتھ ایک طریقہ کار کے ذریعے ریٹس کو فکس کرانے کیلئے اقدامات کریں گے تاکہ عام انسان کو مشکلات کا سامنا نہ ہو کیونکہ ان دنوں میں جہاں پر خریداری زیادہ ہوگی تو دکاندار اس کی قیمتیں بڑھادیتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک فنڈ مقرر کیا ہے جس فنڈ کے ذریعے سوشل ویلفیئر اور لیبر ڈیپارٹمنٹ کی مدد سے ڈیلی ویجز طبقے کی مدد کی جائے گی اور ہر ڈویژن سطح پر راش پیکج دیا جائے گا۔