|

وقتِ اشاعت :   March 25 – 2020

ماشکیل: اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمن لونی کی سربراہی میں ایس ایچ او ماشکیل عبدالمالک یلانزئی تحصیلدار ماشکیل سر بلند خان دفعدار حافظ کبیر احمد حسنی اے ایس آئی بختیار احمد لیویز اور پولیس فورس کے نوجوانوں نے صوبائی حکومت کے فیصلے کے مطابق ماشکیل بازار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا اور بازار میں مشترکہ گشت کیا لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ ماشکیل بازار سے دو مشتبہ افراد کو بھی گرفتار کر لیا۔

اسسٹنٹ کمشنر ماشکیل حبیب الرحمن لونی نے کہا ہے کہ حکومت کے فیصلے کے مطابق ماشکیل بازار کو مکمل طور پر لاک ڈاؤن کیا ہے اور لاک ڈاؤن کے خلاف ورزی کرنے والوں کے سخت سے سخت قانونی کارروائی کیا جائے گا انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور اپنے گھروں میں رہے اور احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے تاکہ وبا سے بچ سکیں۔