نوکنڈی : وزیراعلی بلوچستان کے معاون خصوصی میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک کے سلسلے میں کیے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاج سے زیادہ احتیاط لازمی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا کورونا وائرس کے زیر اثر ہے جسکا کوئی علاج ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے لیکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اپنے کو محفوظ بنایا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ ایران سے زائرین جنکا تعلق ملک کے دور دراز علاقوں اور خصوصاً کوئٹہ سے ہیں کو تفتان میں قرنطینہ میں رکھنا آبادی کو ایک بڑے خطرے سے بچایا گیا جہاں انکی اسکریننگ اور ٹیسٹ کے بعد روانہ کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی اس فیصلے سے ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام میں مدد ملی صوبائی حکومت نے محدود وسائل میں رہتے ہوئے تفتان میں زائرین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی اور کم مدت میں ایک دور افتادہ علاقے میں ہزاروں افراد کیلئے قرنطینہ سینٹرزبنانا اور دیگر صوبوں کو وہاں پہ قرنطینہ بنانے کیلئے وقت فراہم کرنا ایک قابل ستائش اقدام تھا۔
انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی میں کہیں بھی ایمرجنسی کی ضرورت پڑی تو ائسولیشن سینٹرز بنانا اور وہاں تمام طبی عملہ اور سامان فراہم کیے جائینگے اور اس سلسلے میں ضلعی ہیڈکوارٹر میں کورونا کے کٹس،ماسک،دستانے و دیگر طبی سامان کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ ضلع چاغی کے عوام حکومتی احکامات کی پابندی کرتے ہوئے دو ہفتوں کیلئے گھروں تک محدود رہے اپنے سوشل میل جول کم کریں،غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں انہوں نے کہا کہ ماسک، دستانوں کے استعمال کیساتھ ساتھ صابن سے تیس سیکنڈ تک ہاتھوں کو دھونا چائیے انہوں نے کہا کہ شہریوں کی تعاون سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی تدارک میں مدد ملی گی اور دوسرے بھی اس وباء سے محفوظ ہوسکیں گے۔