کوئٹہ: چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اضغر نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے فیصلوں کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان میں 119 کورونا کے مریض ہے،کورونا سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ دن بدن کورونا کے مریضوں میں اضافہ ہورہا ہے،بلوچستان میں کورونا کے کیسز صرف کوئٹہ میں ہے،چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ کورونا کو کوئٹہ تک محدود کیا جائے،مری آباد اور ہزارہ ٹاون کو بند کرنا چاہتے ہیں جبکہ مری آباد اور ہزارہ ٹاون میں ہماری ٹیمیں جاکر وہاں سروے کرینگی۔
چیف سیکرٹری بلوچستان فضیل اضغر نے کہا کہ پورے شہر میں 8 پوائنٹس پر پکٹس پوائنٹ لگانے کا فیصلہ کیا ہے 2064 لوگ جہازوں کے زریعہ کوئٹہ آئے ہیں، چیف سیکرٹری بلوچستان نے کہا کہ گزارش کرتا ہوں کہ یہ لوگ خود کو رجسٹرڈ کرائے،ہمارے پاس ایمرجنسی کے طور پر ادویات دستیاب ہے، ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکس کی کمی کو دور کرنے کیلئے نئے بھرتیاں کررہے ہیں،کام سے انکاری ڈاکٹروں کیخلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
چیف سیکرٹری بلوچستان کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو خوراک دے گی،کسی کو پریشانی ہونے کی ضرورت نہیں لوگ اگر گھروں میں مقیم نہیں رہے تو یہ بیماری پھیلی گی، ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کو سیل کیا جارہا ہے تاکہ دوسرے علاقوں سے رابطہ نہ ہوسکے،لیاقت شاہوانی نے کہا کہ مخیر حضرات کے تعاون کا یہی وقت ہے، مخیر حضرات اور اداروں سے تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔