کوہلو: بلوچستان کی صوبائی حکومت کے صوبے میں کورنا وائرس کے حوالے سے روک تھام کے دعوں کے برعکس صوبے کے مختلف اضلاع کوہلو،بارکھان،دکی ڈیرہ بگٹی سمیت دیگر اضلاع میں قائم آئیسولیشن اور قرنطینہ سینٹروں میں بنیادی سہولیات،ٹیسٹ کٹ،اسیکرننیگ کٹ،ماسک سمیت بنیادی سہولیات کا شدید فقدان ہے۔
جس کی وجہ سے ان اضلاع میں کورنا وائرس سے مشتبہ لوگوں کی تشخص نہ ہونے کی وجہ سے نہ صرف شہریوں کومشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بلکہ ڈاکٹروں کو بھی مسائل درپیش ہیں کہ آیا مریض عام نزلہ زکام میں مبتلا ہے یا وہ کورنا وائرس میں مبتلا ہوچکا ہے جس سے ایک جانب ڈاکٹروں اور شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے تو دوسری جانب تشخص نہ ہونے سے وائرس تیزی سے دوسرے لوگوں میں منتقل ہونے کا خدشہ بھی بڑھ گیاہے۔
عوامی،سماجی اور سیاسی حلقوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے اپیل کی ہے صرف سینٹروں کے قائم کرنے سے وائرس پر قابو نہیں پایا جاسکتا ہے بلکہ ان اضلاع میں قائم سینٹروں میں فوری طورپر وائرس کی تشخص اور دیگر بنیادی آلات و سہولیات بھی فراہم کئے جائیں تاکہ مشتبہ مریضوں کی تشخص ہونے کی صورت میں انہیں الگ رکھا جائے اور وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔