کوہلو: ڈپٹی کمشنر کو ہلو عبداللہ کھوسہ کی خصوصی ہدایت پر تحصیلدار کوہلو عبدالصمد مری نے مختلف پٹرول پمپس پر چھاپے،اوگرانرخ پر پٹرول کی فروخت اور پٹرول پمپ کے پیمانے کی چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر پٹرول پمپوں کو جرمانے عائد کر دیئے۔
اس موقع پر تحصیلدار عبدالصمد مری نے کہا کہ اوگرا نرخنامے سے بڑھ کر ریٹ لینے والوں اور پٹرول پمپ کے پیمانے کم ہونے پر سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی، اوگرا کے مقرر کردہ پٹرولیم مصنوعات کے نرخ پر ہر صورت عمل درآمد کرایا جائیگا اگر کسی نے نرخنامے سے زائدرقم وصول کئے تو ان پٹرول پمپس مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔
انہوں نے اس موقع پر ہدایت جاری کیں کہ پٹرول پمپ مالکان اپنے پٹرول کے پیمانے درست کرلیں ورنہ انکے خلاف بھی سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔