|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2014

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے ضلع کیچ میں پاک ایران سرحدی علاقے میں دو کالعدم تنظیموں کے درمیان جھڑپ ہوئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر کیچ نے تصدیق کی ہے کہ کیچ کے علاقے بلنگور میں پاک ایران سرحد کے قریب جھڑپ کی اطلاعات مل رہی ہیں ۔ یہ جھڑپ ایران میں سرگرم سنی عسکریت پسند تنظیم جنداللہ اور مغربی بلوچستان میں سرگرم بلوچ علیحدگی پسند تنظیم کے درمیان ہوئی ہے جس کے دوران دونوں اطراف سے چھوٹے ہتھیارو ں کے علاوہ راکٹوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق جھڑپ کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات سے متعلق تفصیل معلوم نہیں ہوسکی ہے کیونکہ علاقہ پہاڑی اور دور دراز ہے۔