سری لنکن کرکٹرز نے پاکستانی کرکٹرز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کرونا وائرس کے فنڈ میں 25 ملین جمع کروانے کا اعلان کردیا۔
سری لنکن میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جاری مہم میں میڈیکل کٹس اور دوسرے ضروری آلات کی خریداری پر خرچ کی جاے گی۔ سری لنکن حکومت کو یہ بھی یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں سب اس کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں۔
یاد رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے میں سینٹرل کنٹریکٹ پلیئرز کی طرف سے 50 لاکھ یعنی 5 ملین روپے دینے کی نوید سنائی گئی جب کہ جنرل مینیجر اور اس سے اوپر کا اسٹاف 2 دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے اور اس سے نیچے کا اسٹاف ایک دن کی تنخواہ دے گا۔