|

وقتِ اشاعت :   August 22 – 2014

ملتان: ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے باعث ملتان میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جس کے تحت ہر قسم کے جلسے جلوسوں پر پابندی عائد ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے باعث اس پابندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ دو روز قبل ملتان شہر میں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر بلال بٹ کی قیادت میں مسلم لیگی کارکنوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے ایک بیان کو غیر جمہوری قرار دیتے ہوئے مشتعل ہو کر ملتان میں ان کے گھر پر دھاوا بول دیا تھا۔ کارکنان کی جانب سے شاہ محمود قریشی کے گھر پر پتھراؤ کے بعد حکومت کومختلف حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔