|

وقتِ اشاعت :   March 27 – 2020

ماشکیل: بلوچستان نیشنل پارٹی واشک کے ضلعی ترجمان نصیر کبدانی نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں پاکستان اور ایران کے سرحدی علاقے ماشکیل میں غیر تسلی بخش انتظامات پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت چالیس ہزار آبادی پر مشتمل سرحدی علاقے کے لوگوں کے ساتھ مذاق بند کریں اس وقت ماشکیل کے لوگ انتہائی خوف کی حالت میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔

ہمسایہ ملک ایران سے لوگوں کا آنا جانا اب بھی بند نہیں ہو سکا ہے جبکہ علاقے میں صحت کے متعلق کوئی سہولیات نہیں ہے انہوں نے کہا کہ علاقے سے منتخب عوامی نمائندوں کی طرف سے اقدامات نظر نہیں آ رہی ہے جو کہ انتہائی افسوس کی بات ہے ماشکیل ملک کا پسماندہ ترین تحصیل ہے اور اگر خدانخواستہ یہ وائرس پھیل گئی تو انتہائی خطرناک صورتحال پیدا ہوگا جبکہ علاقے کے غریب مزدور طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔

ان کے لیے بھی خصوصی پیکج کا اعلان کیا جائے۔ آخر میں انہوں نے کہا کہ حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ہوش کے ناخن لیں اور سرحدی علاقے کے لوگوں کو عالمی وبا کرونا وائرس کے حوالے سے تمام تر بنیادی سہولیات فراہم کریں تاکہ لوگوں کی زندگیاں بچ سکیں۔