لورالائی : سیکرٹری کالجز اینڈ آئیر ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی کورونا وائرس کے حوالے سے انتظامات کا جائزلینے کیلئے لورالارئی میڈیکل کالج کا دورہ کیا وہاں پر کورونا وائرس کے حوالے سے بنائے گئے آئسولکیشن وارڈ ز اور مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔
انہوں نے اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے داخلی راستوں پر بھی اسکرنینگ کا نظام بنایا جائے تاکہ شہر میں داخل ہونے کی اسکرنینگ ہوسکے دورے کے موقع پر کمشنر ژوب ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ،ڈپٹی کمشنر لورالائی اسداللہ خان کاکڑپی پی ایچ آئی کے ایم اینڈآئی آفیسر اختر محمد میڈیکل آفیسر معصوم خان میڈیکل ٹیکنیشن مرزا خان تحصیلدارنجیب اللہ اوردیگر ضلعی آفیسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
اس موقع پر سیکرٹری کالجز اینڈ آئیر ٹیکنیکل ایجوکیشن محمد ہاشم غلزئی نے کہا کہ عوام احتیاطی تدابیر اختیار کریں کورونا وائرس کے روک تھام کیلئے حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں کورونا وائر س ایک قومی مسئلہ ہے اسے سنجیدگی سے لینا چاہیے ڈپٹی کمشنر اسد اللہ خان نے کورونا وائرس کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے آئسولیشن وارڈ بی آرسی کالج لورالائی میڈیکل کالج میں بھی قائم کر دیئے گئے ہیں اور ڈاکٹر ز اور عملہ مختلف شفٹوں میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے آفسران وقتاً فوقتا ً دورے بھی کر رہے ہیں۔