ڈھاڈر: میڈیکل سپریڈینڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈھاڈر ڈاکٹر محمد اکبر رڈ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤکا واحد علاج اپنے آپ کو گھروں تک محدود کرنا ہے فی الحال ماڈرن دنیا میں اسکاکوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ۔
عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں اور حتی المکان کوشش کریں کہ تنہائی اختیار کریں اور میل جول سے پرہیز کریں اس وقت کرونا وائرس نے پوری دنیا میں تباہی مچا رکھی ہے اور تقریبا دو سو سے زائد ممالک اسکی لپیٹ میں آچکے ہیں۔
اس وائرس سے بچاؤ کا ایک ہی طریقہ ہے کہ بار بار ہاتھوں کو اچھے صابن سے کم از کم بیس سیکنڈ تک دھوئیں اور صٖفائی کا خاص خیال رکھیں اپنے گھروں،محلوں گلی کوچوں کو صاف رکھیں کچرہ جمع ہونے نہ دیں جتنا پاک صاف رہیں گے اس وائرس سے اتنا ہی محفوظ رہ سکیں گے احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور سماجی،سیاسی،مذہبی ملاپ سے دوری اختیار کریں کیونکہ اس وباء کے وائرس پھیلنے کا اندیشہ بہت تیزہوتا ہے اور ہاتھ ملانے اور اجتماع کرنے سے اسکے پہلے کا خطرہ ممکن ہوتا ہے۔
عوام کوشش کریں کے صوبائی حکومت کے احکامات کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران رش کرنے اور زیادہ افراد کا اکھٹا بیٹھنے سے دوری اختیار کریں اور اس دوران خود اور اپنی بچوں کی حفاظت کے طور پر خود کو گھروں میں رکھیں کیونکہ کرونا وائرس کو احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے شکست دی جاسکتی ہے