قلات: ڈپٹی کمشنر قلات شہیک بلوچ نے کہا ہی کہ قلات کے شہری کرونا وائرس کے حوالے سے انتظامیہ کی ساتھ تعاون کر ے اگر کوئی شخص تفتان بارڈر پنجگور بارڈر کوئٹہ کراچی سمیت ملک کسی بھی شہر سے یا بیرون سے آئے ہیں۔
ان کے بارے میں فوری طور پر انتظامیہ کو اطلاع دیں عوام بازاروں اور گلیوں میں گھوم پھرنے کی بجائے اپنے گھروں میں رہے تاکہ اپنے خاندان اور خود کو کرونا وائرس کے مہلک مرض سے محفوظ رکھ سکیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلات کے عوام کے نام اپنا جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کیا ہے انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ قلات میں ابھی تک کرونا وائرس کی ایک بھی مریض کی تصدیق نہیں ہو ئی ہے۔
اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم مکمل طور پر محفوظ ہیں انہوں نے کہا کہ قلات کے شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے اور تفتان بارڈ پنجگور بارڈ کوئٹہ کراچی یا ملک کے کسی بھی شہر یا بیرون ملک سے آگیا ہو تو ان کے بارے میں فوری طور پر قلات انتظامیہ کو اطلاع دیں تاکہ ان کو کرونا وائرس کے حوالے سے چیک اپ کروائی جا سکیں انہوں نے کہا کہ قلات کے شہری خود کو اور اپنے خاندان کو کرونا وائرس کی مہلک مرض سے بچاؤ کے لیئے اپنے گھروں سے نہ نکلے تاکہ یہ مہلک مرض مزید پھیلنے نہ پائے