قلات : قلات میں لاک ڈاؤن کا چھٹا روز شہر میں جزوی لاک ڈاؤن جاری کاروباری مراکز بند سڑکیں سنسان غریب دیہاڑی دار حکومت امداد کے منتظر دیہاڑی دار طبقہ روزگار نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں غریب مزدورں نے حکومت سے فوری امداد کرنے کی اپیل کی ہیں۔
قلات میں ہفتہ کے روز بھی لاک ڈوؤن کا سلسلہ جاری رہا لاک ڈاؤن کی وجہ میں کریانہ اسٹورز میڈیکل اسٹور ز اور دہی دودھ کی دوکا نیں کھلی رہی جبکہ دیگر کاروباری مراکز کے بند ہو نے سے سینکڑوں مزدور بے روز گار ہو گئے ہیں۔
خصوصاََ دیہاڑی دار طبقہ اس لاک ڈاؤن سے شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں شہریوں کا کہنا ہیکہ قلات انتظامیہ کی جانب سے لاک ڈاؤن کر کے ہمیں روزگار سے رو ک دیا گیا ہے مگر غریب عوام سے یہ نہیں پوچھا جاتا کہ وہ اپنے بچوں کو اس شدید مہنگائی میں کیا کھلائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاؤن کے وقت علان کیا تھا کہ غریب اور دیہاڑی دار لوگوں کی امداد کی جائے گی مگر معلوم نہیں کہ یہ امداد ہماری زندگی میں آئے گی یا مر نے کے بعد کیونکہ جو دیہاڑی دارمزدور ہیں وہ روز کما کر کھاتا ہے اس کے لیئے ہفتہ انتظار کرنا بہت ہی مشکل ہوتا ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے اپیل کی ہیکہ وہ غریب دیہاڑی دار مزدوروں کی فوری بحالی کے لیئے اقدامات کرے