|

وقتِ اشاعت :   March 28 – 2020

خضدار :  ملک بھر میں لاک ڈاون جبکہ خضدار میں لوگ ٹولیوں کی شکل میں بازار میں گھومتے نظر آ رہے ہیں،نہ عوامی سطح پر لاک ڈاون کا احترام کیا جا رہا ہے اور نہ ہی انتظامی سطح پر لاک ڈاون پر عمل درآمد کروانے کی کوشش ھو رہی ہے۔

شہر میں گاڑیوں کی ریل پھیل،موٹر سائیکلوں کی بھر مار اور عوام کی چہل قدمی بلا روک ٹوک جاری،گھر سے بلا ضرورت نکلنے والوں سے کوئی باز پرس نہیں بس سوشل میڈیا پر لاک ڈاون کی سرکاری خبری نظر آتی ہے جبکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہے دوسری جانب ما سوائے سفارشی جہگوں کے باقی پورے علاقے میں میونسپل کارپوریشن اور نہ ہی محکمہ صحت کی جانب سے جراثم کش اسپرے کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے حوالے سے چیخ و پکار جاری ہے حکومتیں اپنی اپنی ممالک میں لاک ڈاون کر کے عوام کی غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے جبکہ ہجوم کی تو سخت ممانیت ہے مگر خضدار میں شہری خود کو ان تمام شرائط سے مستثنیٰ قرار دے کر ٹولیوں کی شکل میں شہر میں گھومتے نظر آتے ہیں شہر بھر میں گاڑیاں اتنی تعداد میں نظر آتی ہے جس کی مثال عام دنوں میں ہی مل سکتی ہے لاک ڈاؤن سے مستثنیٰ قرار پانے والے دکانوں پر خریداروں کی رش اتنی ہے کہ اگر یہ کہا جائے کہ یہ ہجوم ہے تو غلط نہیں ہو گا یہ تمام خلاف ورزیا ں پولیس اور لیویز کی موجودگی میں ہو رہی ہیں۔

جہاں عوام حکومتی ہدایات پر عمل کرتی نظر نہیں آ رہی وہی حکومتی احکامات کو عملی شکل دینے والے ادارے بھی ان ہدایات و احکامات پر عمل کرتے دیکھائے نہیں دے رہے ہیں عوامی حلقوں نے کمشنر قلات ڈویژن حافظ محمد طاہر اور ڈپٹی کمشنر خضدار ڈاکٹر طفیل احمد بلوچ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اساس نوعیت کی صورتحال کے پیش نظر اس اہم اور بنیادی مسئلے کی جانب توجہ دیں علاقے کے سنجیدہ حلقے شدید پریشانی سے دو چار ہیں کہ کہی خضدار کے عوام کورونا جیسے نہ دیکھنے والی دشمن کا شکار نہ ہو جائیں دریں اثناء ہفتے کے روز بھی خضدار میں حکومتی فیصلے کے مطابق لاک ڈاون رہا کاروباری مراکز بن رہے