|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2020

ڈھاڈر: ڈھاڈر میں لاک ڈاون کے چھٹے دن کے موقع پر بھی تمام چھوٹے بڑے تجارتی مراکز بند رہے۔

ایس ایچ او ڈھاڈر نزیر احمد سیال نے ڈھاڈر سی آئی اے کے اہلکاروں محمدیاسین جتوئی، ارشاد احمد اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ رندعلی بازار میں غیر ضروری رش کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی اور انہیں بازار میں بوقت ضرورت اشیاء کی خرید فروخت کیلئے صرف ایک آدمی کی اجازت دی اور بلا وجہ رش اور ہجوم کرنے والوں کے خلاف دفعہ 144 کے تحت کاروائی کی اور انہیں گھروں میں رہنے کی تلقین کی لاک ڈاون کے دوران رندعلی بازار، شاہی چوک، ڈھاڈر میں عوام کی اکثریت اپنے گھروں میں رہنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔

ایک طرف پوری دنیا میں کرونا وائرس کا خوف ہے تو دوسری طرف ڈھاڈر کے عوام بھی احتیاطی تدابیر استعمال کرتے ہوئے گھروں میں رہنے لگے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کے ہدایت کے مطابق سیلف آئسولیٹ ہوکر اپنا وقت گھروں میں گزار رہے ہیں کرونا وائرس کے خلاف ضلع میں صوبہ بھر کی طرح،7 اپریل تک لاک ڈاون ہوگا جس کیلئے ضلعی انتظامیہ پولیس، محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس عوام کو اس وبائی مرض سے بچاو کیلئے آگاہی پیغامات مختلف مسجز کے ذریعے دے ریے ہیں تاکہ عوام الناس کرونا کی وبائی صورت سے بچ سکیں۔