|

وقتِ اشاعت :   March 29 – 2020

ہرنائی: ملک کے دیگر شہروں کی طرح ہرنائی میں عام شہریوں کو کرونا وائرس بچاو اورضلع ہرنائی کے عوام کو تحفظ کااحساس دلانے کیلئے شہر کی اہم شاہراوں,بازاروں اور علاقوں میں فلیگ مارچ کاانعقاد کیا گیا۔

,فلیگ مارچ میں، ڈپٹی کمشنر ہرنائی عظیم جان دمڑ، ایف سی114 ونگ کمانڈر کرنل طاہر منیر، کی قیادت میں ایف سی سے فلیگ مارچ کا آغاز کیا گیا جو مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا واپس ایف سی قلعہ کے سامنے اختتام پزیز ہوا فلیگ مارچ میں، ایف سی، لیویز، اور پولیس کے جوان اور گاڑیاں شامل تھے۔

فلیگ مارچ کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ، ایف سی 114 ونگ کے کمانڈر کرنل طاہر منیر نے کہاکہ فلیگ مارچ کا مقصد عام شہریوں کو فورسز کی جانب سے تحفظ کااحساس دلانا اور کرونا وائرس سے بچنے کے لئے حکومتی احکامات پر عمل،اسے یقینی بنانا اور اس آگاہی مہم میں ساتھ دیناتھا ضلعی انتظامہ، ایف سی، پولیس اور محکمہ صحت و دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے اس وبائی مرض کرونا کو شکست دینے کیلئے تمام فورسز ملکر دن رات کام کرتے رہیں گے۔

کرنل طاہر منیر نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کی حساسیت کے پیش نظر اپنے گھروں تک محدود رہیں،غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کورونا وائرس کی روک تھام کے حوالے سے گائیڈ لائن کے طور پر جاری کردہ حکومتی احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائے کیو نکہ صرف حفاظتی و احتیاطی تدابیر اور منظم مہم کے ذریعے ہم اس عالمی وباء سے شکست دے سکتے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر عظیم جان دمڑ نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ ضلع ہرنائی کے عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤکیلئے وسائل میں رہتے ہوئے تمام وسائل کو بروئے کارلارہے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کے تمام داخلی راستوں پر چیکنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے باہرکے لوگوں کو ضلع میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے لیکن اس سلسلے میں عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے انہوں کہاکہ کرونا وائرس ایک وبا ہے جس بچاؤکا واحد حل احتیاط ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضلع میں لاک ڈؤن کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام تین ہفتوں تک اپنے گھروں میں رہے رش والے جگوں اجتماعات میں شرکت کرنے گریز کریں انہوں نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ، ایف سی، پولیس، لیویز سب ایک پیج پر ہے اور اس وباکوکنٹرول کرنے کیلئے ملکر اقدامات اٹھارہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عوام تعاون کریں کیونکہ اس وبا سے ڈرنا نہیں بلکہ لڑنا ہے اور اس وبا کو شکست صرف اور صرف احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور ڈاکٹروں کے بتائے ہوئے ہدایت پر عمل درآمد ہے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اشرف الدین، ایس ایچ او محمد حسین مری ودیگر آفیسران بھی موجود تھے۔