|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان میں کرونا ایمرجنسی کے باوجود ضلع نصیرآباد کے آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر کیلئے ایک پائی بھی فنڈز جاری نہ ہونے سے آفیسران پریشان ادھار پر خریدلی گئی۔

چیزوں کے مالکان رقم کا مطالبہ کرنے لگے پی ڈی ایم اے نے چپ کا روزہ رکھ لیا تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایمرجنسی لگا دی گئی ہے لیکن اس کے باوجود نصیرآباد کے محکمہ صحت ضلعی انتظامیہ فنڈز کے حصول کیلئے پریشان نظر آ رہی ہے۔

آئسولیشن وارڈ اور قرنطینہ سینٹر ڈیرہ مراد جمالی کو بنانے کیلئے آفیسران نے ادھار پر چیزوں خرید لی تھیں ادائیگیاں نہ کرنے پر مالکان رقم کا مطالبہ کرنے لگے ہیں جس کی وجہ سے کلرک سخت پریشان نظر آنے لگے ہیں وزیراعلی بلوچستان کے دورہ ڈیرہ مراد جمالی کے بعد بھی پی ڈی ایم اے نے چپ کا روزہ رکھ لیا ہے ڈاکڑوں عملہ کیلئے نہ تو ماسک اور نہ ہی ڈاکٹر ی لباس روانہ کیا گیا ہے۔