|

وقتِ اشاعت :   March 30 – 2020

ڈیرہ مراد جمالی: کرونا وائرس کے خوف سے ڈیرہ مراد جمالی کی پرائس کنڑول کمیٹی آئسولیشن میں چلی گئی مہنگائی کا جن بوتل سے نکل آیا بکرے کا فی کلو گوشت آٹھ سو روپے سے بارہ سو روپے تک پہنچ گیا جبکہ پھل فروٹ سبزیوں کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافہ۔

لاک ڈاون سے مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی درجنوں مزدوروں نے بھیک مانگنا شروع کردی تفصیلات کے مطابق کرونا وائرس کے حفاظتی اقدام کے پیش نظر مویشی منڈی بند ہونے سے قصابوں نے گوشت کی مصنوعی قلت پیدا کرتے ہوئے بکرے کے فی کلو گوشت میں چار سو روپے اضافہ کردیا گیا ہے جبکہ پھل فروٹ سبزیوں کے نرخوں میں پچاس فیصد اضافہ سے زائد اضافہ ہو گیا ہے۔

ڈیرہ مراد جمالی میں ساتویں روز کے لاک ڈاون سے سینکڑوں مزدوروں کے گھروں میں فاقہ کشی کے مناظر ہیں بچوں کے پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے درجنوں مزدوروں نے بھیک مانگنا شروع کردی ہے کرونا وائرس کے دوران مصنوعی مہنگائی ہونے کے باوجوداپرائز کنڑول کمیٹی کا منظر سے غائب ہو نا غریبوں کا معاشی قتل کرنے کے مترادف عمل ہے کمشنر ڈویژن عابد سلیم قریشی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد حافظ محمد قاسم کاکٹر سے ڈیرہ مراد جمالی میں مصنوعی مہنگائی پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔