خاران: خاران شہر میں کروناوائرس کے مریضان کے لیئے ممکنہ قرنطینہ سینٹر کے قیام کے پیش نظر آل پارٹیز خاران کا اجلاس زیر صدارت ممبر مرکزی کمیٹی بی این پی ایڈوکیٹ محمد اسماعیل پیرکزئی بعمقام پیرکزئی ہاوس منعقد ہوا۔
اجلاس میں خاران شہر میں ممکنہ قرنطینہ سینٹر کے قیام کے کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ خاران شہر کے وسعت میں قرنطینہ سینٹر کے قیام کی باز گشت نے اہل خاران کو پریشانی میں مبتلا کر دی ہے اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے جو کروناوائرس کو بزور طاقت خاران پھیلانے کا غیرسنجیدہ عمل ہے اجلاس میں کہا گیا کہ اگر حکومت کے پاس ایسی تجویز ہے تو خاران شہر کے وسط کے بجائے شہر سے کئی کلومیٹر دور بنایا جائے اور کسی بھی ممکنہ قرنطینہ سینٹر کے قیام میں خدانخواستہ خاران ہی کے مریضوں کو رکھا جائے۔
اگر کسی غیر مقامی کو خاران میں لاکر رکھا گیا تو آل پارٹیز خاران سخت گیر احتجاج کریگی کیونکہ خاران شہر کی گنجان آبادی میں قرنطینہ سینٹر کے قیام کروناوائرس پھیلنے کا خدشہ ہیاجلاس میں کہا گیا کہ شہر میں کروناوائرس سے بچاو کے لیئے لاک ڈاون کی گئی ہے مگر لاک ڈاون میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے لوگوں کو گرمی میں مشکلات کا سامنا ہے کیسکو بجلی کی دورانیہ کو بڑھا کر لاک ڈوان میں گھروں تک محدود ہو کر بیروگار ہونے سینکڑوں لوگوں کو منصفانہ طور پر راشن کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
اجلاس میں آل پارٹیز پر مشتمل تیرا رکنی کمیٹی کا قیام عمل میں لاکر ضلعی انتظامیہ سے کروناوائرس سے بچاو کے لیئے انتظامی اور عوامی احتیاطی اقدامات مزدور طبقہ کو راشن کی فراہمی اور خاران بازار میں لاک ڈوان کے ترتیب پر گفت و شنید کی جائیگی۔
اجلاس میں ضلعی صدر بی این پی میر محمد جمعہ کبدانی ندیم بلوچ صدام بلوچ لیڈر خدا بخش عمران نگارجمعیت علماء اسلا م مولوی عظمت اللہ مولانہ عنایت بارانزئی ضیاء سعیدمسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری حاجی غلام سرور بلوچ اختر بلوچ باسط چنال ضیاء شفیع بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری منظور سیاپادنیشنل پارٹی کے میر صغیر بادینی امان اللہ ملازئی نصرت اللہ شاہوانی بی این پی(عوامی) کے مقبول سالاری حاجی محمد عظیم بڑیچ اسلم داودی بار ایسوسی ایشن ایڈوکیٹ کفایت اللہ ایڈوکیٹ اشفاق سیاپاد ایڈوکیٹ طاہر شہباز راسکوئی ایڈوکیٹ نظام الدین سیاپاد جی ٹی اے آحمد مہر بی ایس او فداکبدانی زکریہ نور/بازار پنچائیت منیر شیخ پی پی پی حمید بلوچ باپ اسٹوڈنٹس ونگ اسد سیاپاد نصیب ریکی بی ایس او پجار غنی حسرت بیروزگار ایسوسی ایشن امانت حسرت اقلیت راجیش کمار میر منظور نوشیروانی صدر اقراء بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ طارق رفیق سفرخان راسکوئی سعید ملنگزئی محمد عیسی محمد حسنی و دیگر سمیت علاقائی معتبرین بھی نے شرکت کی۔