|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

ڈیرہ اللہ یار: صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ و بین الصوبائی امور میر عمر خان جمالی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے عملے نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے شہر کی سڑکوں کی دھلائی شروع کردی جبکہ جراثیم کش اسپرے مہم بھی جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی نے لاک ڈاؤن کے دوران میونسپل کمیٹی کے صفائی عملے کی مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں میونسپل کمیٹی کی صفائی ٹیموں نے فائر بریگیڈ لیکر پہلے مرحلے میں میں کوئٹہ روڈ کی دھلائی کرکے روڈ پر جراثیم کش اسپرے کیا جبکہ روزانہ کی بنا ء پر شہر کی دیگر سڑکوں کی دھلائی کرکے جراثیم کش اسپرے بھی کیا جائیگا میونسپل کمیٹی کے عملے کی جانب سے شہر میں گزشتہ ایک ہفتے سے جراثیم کش اسپرے مہم بھی جاری ہے۔

جراثیم کش اسپرے مہم میں میونسپل کمیٹی کے عملے نے ایری گیشن کالونی بلوچ کالونی بگن بابا کالونی جتوئی کالونی شہید مراد کالونی بھٹی محلہ سمیت شہر کے دیگر گنجان آبادی کے محلوں میں جراثیم کش اسپرے کیا میونسپل کمیٹی کے چیف آفیسر محمد سلیم ڈومکی کا کہنا ہے کہ شہر کے تمام محلوں میں جراثیم کش اسپرے کیا جارہا ہے تاکہ شہریوں کو ملیریا اور کورونا وائرس سمیت دیگر امراض سے محفوظ رکھا جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کیساتھ ساتھ میونسپل کمیٹی بھی اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہے عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ہمیں دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اپنے شہریوں کو محفوظ بنانا ہے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں۔