اسلام آباد: آل بلوچستان موبائل ایسوسی ایش کے صدرصدیق یوسفزئی نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اشیائے خوردونوش اور اشیائے ضروریہ کی دکانوں کی طرح چھوٹے تاجروں کو بھی6اپریل سے حفاظتی پروٹوکول کے مطابق جزوقتی کاروبار کھولنے کی اجازت دی جائے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہاکہ دو ہفتے سے کاروبار مکمل طور پر بند ہیں کوئٹہ میں دکانوں کے کرائے غیر منصفانہ قانون کرایہ داری کی وجہ سے بہت زیادہ ہیں بجلی اور گیس کے کمرشل بل بھی متعلقہ محکموں نے موخر نہیں کئے اس کے علاوہ دیگر اخراجات اور ملازمین کی تنخواہوں کا بوجھ بھی برداشت کرنا پڑتا ہے۔
حکومت چھوٹے تاجروں کے مطالبے پر ہمدردانہ غور کرے اور کم از کم حکومت بجلی اور گیس کے بلز معاف کرکے معاشی پیکج کا اعلان کرے۔