|

وقتِ اشاعت :   April 3 – 2020

قلات : نیشنل پارٹی کے رہنماء کامریڈ رشید بلوچ اور سیاسی و قبائلی رہنماء محمد رحیم مینگل اور دیگر نے کہا ہے کہ کیسکو کی جانب سے قلات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں مزید اضافہ کرنا قابل مذمت ہے۔

پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے شہری علاقوں کو چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کی جارہی ہیں مگر قلات کو صرف دس گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں کیسکو کمپنی نے وزیر اعظم پاکستان کے واضح احکامات کو ہوا میں اڑا دیئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک مشترکہ اخباری بیان میں کیا ہے انہوں نے کہا ہے۔

کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے چوبیس گھنٹے بجلی فراہم کیا جارہا ہیں مگر کیسکو کی جانب سے قلات میں چوبیس گھنٹوں میں صرف دس گھنٹے بجلی دینا ظلم کے مترادف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے لوگوں نے لاک ڈاؤن کو توڑ کر گھروں سے باہر نکل آگئے ہیں۔
اگر کرونا وائرس کی موزی مرض پھیلنے لگی تو اس کی ذمہ داری کیسکو حکام پر عائد ہوگی انہوں نے کہا کہ بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی کی شدید قلت پیدا ہو گئی ہے۔

اور لوگ بجلی کا طویل گھنٹے انتظار کرنے کے بعد جب کیسکو بجلی فراہم کرتی ہے تو لوگ زرعی ٹیوب ویلوں پر اکٹھا ہو کر پانی حاصل کرتے ہیں انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لینے کی اپیل کیا ہیں