|

وقتِ اشاعت :   April 5 – 2020

نوشکی : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بلوچستان اسمبلی نوشکی بابو میر محمد رحیم مینگل نے کہاہے کہ کیسکو ایک منصوبے کے تحت ہماری تجویز کردہ منصوبوں پر تاخیری حربے استعمال کر کے نوشکی کے عوام کو مصاہب مشکلات کاشکارکرناچاہتا ہے۔

جبکہ ہم نے عوامی مشکلات کوپیش نظر رکھ کر ایک سال قبل ایم پی ایترقیاتی فنڈز سے2کروڈروپے نئے ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے رکھا فنڈزکارقم باقاعدہ ریلیزہونے کے باوجودایک سال گزرنے کے باوجود کیسکو حکام تاحال ایم پی اے فنڈز کے ٹرانسفارمر نصب نہیں کررہے ہیں آبادی زیادہ ہونے اور بجلی کالوڈبڑھنے کے سبب آئے روز ٹرانسفارمرز خراب ہورہے ہیں جس کی وجہ سے عوام کوسخت مشکلات کاسامناکررہے ہیں۔

مریضوں اورطبی اہکاروں کے مصائب کے سبب 24گھنٹے بجلی کی فراہمی کی خاطربجلی گریڈ اسٹیشن سے سول ہسپتال تک ڈاریکٹ بجلی کنکشن کیلئے واپڈاکو45لاکھ روپے کے خطیرفنڈز فراہمی کے باوجود سول ہسپتال نوشکی کیلئے بجلی لائن لگانے کاکام تاحال شروع تک نہیں کیاگیاحالانکہ واپڈاگریڈسے سول ہسپتال آدہ کلومیٹرسے بھی کم فاصلے پرہے مگراس کیباوجود واپڈاحکام احساس ذمداری نہیں کررہے ہیں۔

جس کی وجہ سے نہ صرف سول ہسپتال کے طبی عملہ بلکہ مریض بھی سخت پریشان ہوتے ہیں اورایمرجنسی کی صورت میں بجلی نہ ہونے کے باعث انسانی قیمتی جان بھی ضائع ہوسکتے ہیں عوامی مشکلات میں کمی اور فوری طورپربجلی ٹرا نسفار مرکے تنصیب کے حوالے سے کیسکوچیف سے ملاقات کئے یقین دہانی کے باوجود تاحال نئے ٹرانسفارمرز کونصب کرنے کاسلسلہ شروع نہیں کیا جس کی وجہ سے آئے زوز بجلی لوڈنگ کی وجہ سے ٹرانسفارمرخراب ہورہے ہیں۔

جس کی وجہ سے عوام کومشکلات کاسامناکرناپڑتاہے انھوں کہا کیسکوچیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایم پی اے فنڈزسے منظور ہونے والے بجلی ٹرانسفارمرز نصب کرنیکاکام شروع کرے تاکہ عوام کو برابروولٹیج بجلی فراہم ہوسکے۔