چاغی: پاک ایران سرحدی شہر تفتان میں گیارہ ایکڑ اراضی پر ایک مستقل کنٹینر قرنطینہ مرکز کی تعمیر شروع کردی گئی۔
محمکہ مواصلات و تعمیرات چاغی کے ایکسیئن فقیر محمد کاکڑ نے ”اے پی پی” کو بتایا کہ بلوچستان حکومت نے این ڈی ایم اے کی معاونت سے کنٹینر سٹی بنانے کے لیے کام شروع کرکے زمین ہموار کردی جہاں نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جارہا ہے جبکہ کنٹینرز بھی پہنچ رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ قرنطینہ مرکز میں بیک وقت چھ سو افراد کو رکھا جاسکتا ہے جبکہ عام حالات میں وہاں زیادہ لوگ رکھے جاسکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قرنطینہ مرکز میں پینے کا پانی، سڑکیں اسٹریٹ لائٹس فٹ پاتھ اور دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی۔