|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2014

اسلام آباد: متحدہ قومی موومنٹ کے وفد نے آج بدھ کو وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی جس کے دوران موجودہ سیاسی صورتحال کے حل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خالد مقبول صدیقی کی قیادت میں ایم کیو ایم کے وفد نے نواز شریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد میں فاروق ستار، باہر غوری اور حیدر عباس رضوی شامل تھے، جبکہ حکومتی وفد میں وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور وزیرِ اطلاعات پرویز رشید شامل تھے۔ ملاقات کے دوران ایم کیو ایم کے وفد نے الطاف حسین کی تجاویز کو وزیراعظم کے سامنے پیش کیا۔ ملاقات کے بعد ایم کیو ایم کے سینیئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں عوام کو ایک آخری موقع دینا چاہیٔے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن بہت اہم ہے اور اب بھی معاملے کو بات چیت کے ذریعے ہی حل کرنا چاہیٔے۔