ڈی ایچ اے کوئٹہ اسمارٹ سٹی ایک غیر معمولی رہائشی منصوبہ ہے جو بلوچستان کے عوام کو عالمی معیار کی رہائش گاہ فراہم کرتا ہے یہ بلوچستان کے باشندوں کے لیے ایک میگا پروجیکٹ ہے جس میں ہر ایک کے لیے معیار زندگی کو یقینی بنایا گیا ہے سمارٹ سٹی پراجیکٹ پر سکون اور خوبصورت مقامات پر وسیع پیمانے پر فارم ہاؤس رہائشی اور کمرشل پلاٹ کی پیشکش کرتا ہے ڈی ایچ اے کیو بہت ہی کم وقت میں اسمارٹ سٹی میگا پروجیکٹ کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے کافی زمین حاصل کرنے میں کامیاب رہا کامیاب افتتاح کے بعد ڈی ایچ اے کوئٹہ نے14مارچ2020ء کو اپنی پہلی قرعہ اندازی تقریب کا انعقاد کیا اور اس میں بلوچستان اور پورے ملک کے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مدعو کیا جن میں سرکاری، پبلک ملازمین، چیمبر آف کامرس کے ارکان، شہداء کے خاندان اور عام عوام کے لوگ شامل ہیں گورنر بلوچستان جسٹس(ر)امان اللہ خان یسین زئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے بیلٹ تقریب سے قبل ڈی ایچ اے کوئٹہ کو خاص طور پر بلوچستان اور عام طور پر پاکستان کے متحرک لوگوں کی طرف سے زبردست رد عمل ملا اور مختلف زمروں میں ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں موصول ہوئیں۔
قرعہ اندازی کا عمل تیز اور ہموار تھا اور درخواست دہندگان کو بلاتاخیر نتائج سے فی الفور مطلع کر دیا گیا قر عہ اندازی کی مخلصانہ اور شفافیت کے لیے ڈی ایچ اے کیو انتظامیہ کی مخلصانہ اور شفافیت کے لیے ڈی ایچ اے کیو انتظامیہ نے اس بات کو یقینی بنایا کہ تمام سسٹم کمپیوٹرائز اور غیر جانبدار ہوں غیر جانبداری کو بر قرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات اور طریقہ کار پر عمل کیا گیا مختلف کلسٹروں سے بے ترتیب انتخاب کے ذریعے قرعہ اندازی ہوئی ہزاروں شرکاء میں سے کامیاب درخواست دہندگان کی ایک بڑی تعداد کو قر عہ اندازی کے ذریعے پلاٹوں سے نواز ا گیا کامیاب درخواست گزاروں میں بلوچستان کے لوگوں کی کل انوینٹری سے تقریباً 50فصد لوگ پلاٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے مزید برآں،معیار اور شفافیت پر سمجھوتہ کئے بغیر ڈی ایچ اے کیو نے اپنے صارفین کو پلاٹوں کی انتہائی کم قیمتیں پیش کیں بہت ساری وجوہات میں سے ایک وجہ یہ ہے کہ پہلی قرعہ اندازی میں ڈی ایچ اے کیو نے ملک بھر سے درخواست دہندگان کا زبردست رد عمل حاصل کیا۔
ڈی ایچ اے کیو نے تمام صارفین اور درخواست دہندگان کی سہولت اور موافقت کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں یہاں تک کہ اگر درخواستوں میں کمیاں موجود ہوں تو بھی ہر ایک کو قرعہ اندازی کا حصہ بننے کا مناسب موقع فراہم کیا گیا قرعہ اندازی کے مقصد اور غیر جانبداری کو نہ صرف درخواست دہندگان نے بلکہ ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں اور ڈویلپرز نے بھی سراہا انہوں نے قرعہ اندازی کے پورے عمل پر مکمل یقین اور اعتماد کا مظاہرہ کیا اور اس منصوبے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اپنی شرکت کے علاوہ ان کا ماننا تھا کہ کوئٹہ میں رہائشیوں اور جائیداد غیر منقولہ کاروباریوں کے لیے ڈی ایچ اے کیو ایک مثالی موقع ہے انہوں نے ڈی ایچ اے کیو کو زیادہ موثر انداز میں ریئل اسٹیٹ کے کاروبار کو نئی شکل دینے کے پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا۔
ڈی ایچ اے کیو نہ صرف ریئل اسٹیٹ کے حوالے سے ایک کامیاب منصوبہ ہے بلکہ یہ صوبے کے لیے سوشیو اکنامک سرپلس کے علاقوں میں بھی ایک بہت بڑی کامیاب ہے اس کے ذریعے کوئٹہ میں اپنی نوعیت کا ایک میگاپروجیکٹ،بلوچستان کے باشندے اپنی دیرینہ ویران جائیدادوں کو بروئے کار گا کر اپنی زندگی کو ترقی اور بہتر بنانے میں کامیاب ہوگئے پروجیکٹ نے انہیں ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں کے ساتھ مشغول ہونے اور زمینوں سے کاروبار حاصل کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم مہیا کیا جس کے بارے میں ان کا کوئی خیال نہیں تھا اس موقع کی مدد سے ان کی انفرادی طورپر بھی ترقی ہوسکتی ہے جس سے وہ گھریلو لحاظ سے بھی قابل عزت اور موثر انداز میں اپنا گھر چلاسکتے ہیں۔
ڈی ایچ اے کیو کی کوششوں کو نہ صرف ایک میگا سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے طور پر دیکھا جاتا ہے بلکہ معاشیرتی معاشی، کارپوریٹ، روز گار اور انسانی وسائل کے شعبوں میں ترقی کے وسیلہ کے طور پر بھی دیکھا جاسکتا ہے اس منصوبے کے ذریعے ڈی ایچ اے کی انتظامیہ کوئٹہ کے لوگوں کو روز گار کے بے شمار مواقع فراہم کر رہی ہے ڈویلپرز،ٹھیکیداروں اور ڈیزائنرز سے لے کر ریئل اسٹیٹ ایجنٹوں تک، ان گنت لوگوں کے لیے یہ منصوبہ روٹی اور روزی کا ذریعہ ہے یہ ناتجربہ کار نوجوانوں کے لیے بمعاوضہ انٹرنشپ کے مواقع بھی پیدا کر رہا ہے جن کو اپنی زندگی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے ڈی ایچ نے کیو زندگی کے معیار کے لحاظ سے بہتری کو یقینی بنارہاہے چاہے وہ رہائشیوں، امدادی عملے یا عام شہریوں سے متعلق ہو۔
ڈی ایچ اے کیو کا یہ مثالی اور اسٹریٹجک محل وقوع تجارتی شعبوں کو بھی لاتعداد مواقع فراہم کرتا ہے پہلی کامیاب قرعہ اندازی اس بات کا ثبوت ہے لوگوں نے اس منصوبے پر اپنے اعتماد کا مظاہرہ کیا اور اس کا حصہ بننے کے لیے تیار ہیں لوگ اس کو کوئٹہ شہر کی مستقبل کی ترقی اور وسعت کے لیے ایک بہت بڑی کامیابی اور ایک مضبوط بنیاد کے طور پر دیکھتے ہیں ان اہم سنگ میلوں کے ساتھ، ڈی ایچ اے کیو نے ایک میگا ہاؤسنگ پروجیکٹ کے طور پر ماحول تیار کیا جو صوبہ بلوچستان کے معاشی استحکام کے ساتھ ساتھ معیاری زندگی، محفوظ، صاف اور پائیدار ماحول مہیا کرتا ہے۔