|

وقتِ اشاعت :   April 7 – 2020

کوہلو : کورونا وائرس کے پیش نظر بی آر ایس پی کی جانب سے ڈیرہ بگٹی میں بھی آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔

ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر بی آر ایس پی علی دہوار کی سربراہی میں کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلع کے مختلف دورافتادہ علاقوں اور یونین کونسل میں مساجد اور لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے مقامی زبان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے طبی ماہرین کی جانب سے بتائے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ہدایات کے اعلانات کئے جارہے ہیں

اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارنیٹر کا کہنا تھا کہ بی آر ایس پی مشکل کی اس گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے کورونا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر ضلع کے مختلف دورافتادہ یونین کونسل بیکڑ،پھیلاوغ و دیگر علاقوں میں عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم چلارہے ہیں۔

اس سلسلے میں مساجد اور گاڑی میں اسپیکر نصب کر کے مقامی زبانوں میں آگاہی دی جارہی ہے اور طبی ماہرین کی جانب سے دی گئی ہدایات پر مشتمل بینرز آویزاں کئے جارہے ہیں اور شہریوں میں پمفلٹ بھی تقسیم کئے گئے تاکہ لوگ ڈاکٹرز کی ہدایات پر عمل کرکے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکا جائے۔

انہوں نے کہا کہ عوام حکومتی احکامات پر عملدرآمد کرکے زیادہ سے زیادہ گھروں میں رہیں بغیر کسی ضروری کام کے بازاروں اور تفریحی مقامات کا رخ نہ کریں اپنے ہاتھوں کو ہر تین سے چار گھنٹے کے دوران صابن سے اچھی طرح دھوئیں رش اور بھیڑ والے مقامات سے دور رہیں، پارک و دیگر عوامی مقامات سمیت دیگر احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے ہم خود کو اور گھر والوں کو صحت یاب رکھ سکتے۔