اسلام آباد: پاکستان کے سب سے بڑ ے ڈیجیٹل سروس پروائیڈر اور VEON گروپ کی کمپنی، Jazz نےCOVID-19 بحران کے دوران 1.2 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان کیا ہے۔اس اعانت میں چھوٹی سے درمیانی مدت کے ایسے اقدامات بھی شامل ہیں جن کا مقصد وباء کے منفی اثرات کو محدود کرنا ہے۔خاص طور پر ایسے طبقے کے لوگوں کیلئے جو اس وباء سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔
اس فوری رول آؤٹ کے جزو کے طور پر Jazz، پور ے پاکستان میں،ممتاز فلاحی اداروں کو اعانت فراہم کرے گا۔ ان اقدامات میں COVID-19 کے ٹیسٹس، جان بچانے والے وینٹی لیٹرز اوراس آفت سے بہت زیادہ متاثر ہونے والوں کو خوراک/راشن کی فراہمی شامل ہے۔ان ریلیف کے اقدامات کی بدولت Jazz کے کسٹمرز کو اپنے عطیات، ایس ایم ایس اور JazzCash موبائل والٹ کے ذریعے مستحقین تک پہنچانے میں مدد ملے گی۔ساتھ ہی Jazz کے ملازمین بھی رضاکارانہ طور پر اپنی 3 دن تک کی تنخواہ ملک بھر میں کئے جانے والے ریلیف کے کاموں کے لیے عطیہ کریں گے۔
اعلان کی گئی اس اعانت کا اہم حصہ زیرو یارعایتی شرح پر ایمرجنسی کیئر، میڈیکل ہیلپ لائن اور انتہائی اہم ہیلتھ ایپلیکیشنز تک رسائی جاری رکھنا ہے جنہیں اِس کرونا وائرس کے سلسلے میں کی جانے والی ریلیف کی کوششوں کے طور پر بالکل فری کر دیا گیا ہے یا اْن کے نرخوں میں کمی کر دی گئی ہے۔مزید امداد وائس اور ڈیٹا بنڈلز اور موبائل پیمنٹس کے ریٹس میں رعایت کی صورت میں کی گئی ہے۔کمپنی نے JazzCash موبائل والٹ کے لیے سائن اپ کے پروسیس کو بھی تیز کر دیا ہے تاکہ عطیات دینے والوں کی جانب سے ریلیف،اس وباء سے بہت زیادہ متاثرہونے والے مقامی کمیونٹی کے لو گوں تک، ہنگامی بنیادوں پرپہنچائی جا سکے۔
اس حوالے سے Jazz کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، عامر ابراہیم نے کہا،”ہم گزشتہ 25 برسوں کے دوران، پاکستان میں آنے والے ہر بحران کے دوران اگلے محاذ پر رہے ہیں۔ اور اپنی قومی ذمہ داری نبھانے میں COVID-19 بھی کوئی الگ بحران نہیں ہے۔ ایک ڈیجیٹل کمپنی کے طور پر، آن لائن کنکٹیویٹی کے ذریعے معیشت کو فروغ دینے کے لیے ہمیں بہت اہم کردار ادا کرنا ہے۔ اس قدر بڑے عالمی بحران کی پہلے کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور ہم اس سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں۔“
اس بحران کے دوران،موبائل کمیونیکیشنز، ہائی اسپیڈ انٹرنیٹ تک رسائی اور موبائل پیمنٹس کو لازمی خدمات قرار دے دیا گیا ہے۔Jazz اپنے 61 ملین کسٹمرز اور، ملک بھر میں،کسی بھی ضرورت مند شخص کو خدمات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔عامر ابراہیم نے مزید کہا،”ہمارا یہ تجربہ رہا ہے کہ سائنسی ڈیٹا، آن گراؤنڈمضبوط ریسپانس اور حکومت کے ساتھ ایک فعال تعاون ہمیں اس بحران سے نکلنے میں مدد کرے گا۔ ہمیں خوشی ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم حکومت، مسلح افواج، وفاقی اور صوبائی حکام کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ کیوں کہ یہ ادارے COVID-19 کے پھیلاو کو روکنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔
COVID-19کو وباء قرار دینے سے پہلے ہی Jazz نے ملک بھر میں آگاہی مہم شروع کر دیں تھیں تاکہ ملک کرونا وائرس سے بچاؤکے اقدامات پر توجہ دے سکے۔ لاک ڈاؤن کے دوران بھی سروسز کا تسلسل Jazz کی ترجیح ہے تاکہ کام اور خاندان کے ساتھ پاکستانیوں کاہمیشہ رابطے میں رہنا یقینی بنایا جا سکے۔