|

وقتِ اشاعت :   April 9 – 2020

کوئٹہ: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس کوئٹہ میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق اعلی سطحی اجلاس جاری ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے وزیر اعظم کو کورونا وائرس کی روک تھام و تدارک کے لئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس پاکستان سمیت پوری دنیا کے لیے ایک چیلنج بنا ہوا ہے ۔

وفاقی حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے  بلوچستان حکومت سے ہر ممکن تعاون کرے گی، وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان حکومت نے وائرس کی روک تھام کے لیے خاطر خواہ اقدامات اٹھائے ہیں بلوچستان حکومت کو مطلوب تمام وسائل فراہم کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لاک ڈاون کے دوران غریب آدمی کی مشکلات کا بخوبی احساس ہے عام آدمی کی مشکلات کو کم سے کم کرنے کے لیے قابل عمل معاشی حکمت عملی اختیار کی جائے جبکہ اشیاء خوردونوش کی بلا تعطل فراہمی کے لئے صوبائی حکومتیں ٹھوس حکمت عملی اپنائیں۔