|

وقتِ اشاعت :   April 11 – 2020

چمن:  وفاقی حکومت کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے بارڈر حکام نے پاک افغان بارڈر کو افغانی باشندوں کے پیدل آمد رفت کے بعد افغان ٹرانذٹ ٹریڈکیلئے ہفتے میں تین روز اشیائے خوردونوش کے ٹرکوں کیلئے کھول دیا جوکہ دوسرے روز بھی افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے اشیائے خوردنوش کے کینٹینرز اور ٹرکوں کیلئے کھلا رہا۔

جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان کا ایک اور بڑااقدام افغانی بھائیوں کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کیلئے پاک افغان بارڈر کھلا رہا افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے سینکڑوں ٹرک اور کینٹنرزافغانستان افغانی ڈرائیوروں کے ہاتھوں چلے گئے پاک افغان سرحد باب دوستی پراسکریننگ کرنے والے اور اسپرے کرنے والے ٹیمیں بھی موجود ہے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کرکے افغانستان منتقلی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا۔

افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کے ٹرکوں کو پاکستانی ڈرائیورافغانی ڈرائیورزکے حوالے کردئے اور ان ٹرکوں پر باقاعدہ اسپرے کی گئی جبکہ پاک افغان بارڈر4روز یکطرفہ طور پرصر ف افغانی باشندوں کے پیدل آمدورفت کیلئے کھلا رہا ایف سی حکام کے مطابق پاک افغان سرحد پر تجارتی سرگرمیاں یکطرفہ طورپر ہفتے میں تین روز کیلئے بحال ہونگی جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستان نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغانی بھائیوں کیلئے افغان ٹرانذٹ ٹریڈ کوافغانستان جانے کیلئے اجازت دی گئی۔

تاکہ افغانستان کے شہریوں کو اشیائے خوردنوش کی قلت کا سامنا نہ پڑے پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان کے ساتھ پاکستان نے اظہاریکجہتی کے بنا پر یہ اقدام کرتے ہوئے افغان ٹرانٹ ٹریڈ کو بحال کردیا اور پاکستان افغانستان کے ساتھ پر ہر مشکل کو حل کرنے میں شانہ بشانہ کھڑارہے گادوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے شہر میں مختلف علاقوں میں غریبوں میں راشن تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی ہدایت پر شہر کے مختلف علاقوں میں سینکڑوں غریب عوام میں بغیر فوٹوسیشن کے راشن تقسیم کرنا کا سلسلہ بھی جاری ہے جس سے سینکڑوں غریبوں نے استفادہ حاصل کیا۔