کوئٹہ: بلوچستان ہائیکورٹ نے وزیراعلی کے معاونین خصوصی کےمتعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا، فیصلہ میں وزیراعلی کے معاونین خصوصی ایکٹ 2018 کو کالعدم قرار دے دیا۔
ایکٹ کے تحت معاونین خصوصی کی تقرری بھی غیر آئینی قرار دیدی گئی ہے جبکہ وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی کو تنخواہوں کے علاوہ تمام مراعات واپس کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے،، واضح رہے کہ علی احمد کاکڑ ایڈوکیٹ نے وزیراعلی کے معاونین خصوصی ایکٹ عدالت چیلنج کیا تھا ۔
کیس کا فیصلہ چیف جسٹس ہائیکورٹ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سنایا، وزیراعلی بلوچستان کے معاونین خصوصی میں رامین حسنی، آغا شکیل درانی، نوابزادہ عمر فاروق، اعجاز سنجرانی، کیپٹن ر عبدالخالق حسنین ہاشمی شامل ہیں۔