چمن : انجمن تاجران کے ضلعی صدر ومظلوم اولسی تحریک کے جنرل سیکرٹری صادق خان اچکزئی،صاحب جان اچکزئی،حاجی عبدالباری اسحق،حاجی عبدالباری اچکزئی،عبدالقیوم خادم،حافظ قسیم مشال،حاجی وارث،صمد سرحدی، منصور خان اوردیگرنے اپنے مشترکہ بیان میں کہاکہ لاک ڈاؤن اور سرحد کی بندش سے تجارت مکمل طورپر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی ہیں اورجو دوکاندار دوکانداری کرکے اپنی رزق کمارہے تھے اور اپنے بچوں کی کفالت کررہے تھے۔
مگر ان کی دوکانیں لاک ڈاؤن کے باعث بیس دنوں سے بند ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے وہ نان شبینہ کے محتاج ہوگئے ہیں اور ان کے گھروں کے چولہے بھی بجھ گئے ہیں اور ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پاک افغان سرحد کو چھوٹے تاجروں کیلئے بھی کھول دیاجائے اور ان کو ایک دن موقع فراہم کیاجائے تاکہ ان کی رکی ہوئی دیہاڑی بھی کچھ روز کیلئے شروع ہوجائے انہوں نے مزیدکہاکہ لاک ڈاؤن کے باعث عوام اپنے گھروں میں محصور ہوچکے اور ان کے گھروں میں راشن بھی ختم ہوچکاہیں۔
ہم ضلعی انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ مکمل طورپر سروے کراکے ان گھروں تک راشن پہنچائے جبکہ احساس پروگرا م کی بھی مکمل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ وہ بھی ضرورت مندوں تک پہنچ جائے۔