نوکنڈی : نوکنڈی کے دور دراز علاقوں کے مستحقین کی بھی احساس ایمرجنسی پروگرام میں شامل کرکے معاشی مشکلات سے چھٹکارہ دلایا جائے اس وقت مختلف دیہاتوں کے مستحقین لاک ڈاؤن اور موبائل سروس نہ ہونے کی وجہ سے احساس ایمرجنسی پروگرام میں شامل ہونے سے محروم ہیں۔
نوکنڈی کے نواحی علاقوں گوالشٹاپ،راجے،گنشیرو،جھلی،شینگرو،کرتاکہ،دیوانگ،دوربن چاہ کے شہری لاک ڈاؤن کی وجہ سے ٹرانسپورٹ کی بندش سے اپنے علاقوں تک محدود ہے دوسری ان علاقوں میں موبائل سروس نہ ہونے وجہ سے دور دراز میں آباد مستحقین کی ایک بڑی تعداد احساس ایمرجنسی پروگرام میں شامل ہونے سے رہ جائینگے احساس پروگرام میں ا نام انٹری کیلئے بھی مختصر وقت دی گئی ہے جس سے یہاں کے مستحقین کے نام شامل کرکے لاک ڈاؤن کی وجہ سے معاشی مشکلات سے چھٹکارہ دلائی جائیں عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر تفتان کی جانب سے احساس ایمرجنسی پروگرام کیلئے جو کمیٹی بنائی گئی ہے انہیں دور دراز علاقوں میں مستحقین کے نام اندراج کرنے کیلئے بھیجا جائے تاکہ دور دراز میں پھنسے مسحقین کے نام شامل ہوسکیں،عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواحی علاقوں میں بھی راشن کی تقسیم کو یقینی بناکر یہاں کے لوگوں کی بھی اس مشکل گھڑی میں مدد وتعاون کیلئے اقدامات کیے جائیں۔