کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی ہدایت پر کمشنر نصیر آباد ڈویژن عابد سلیم قریشی کی نگرانی میں مستحق خاندانوں میں حکومت کی جانب سے فی خاندان 12000 روپے فراہمی کا پہلا سلسلہ جاری ہے۔
ڈویژن بھر کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز غریب مستحق افراد کو بغیر کسی کٹوتی کے امانت کی فراہمی کیلئے خود جانچ پڑتال کررہے ہیں تاکہ ان کے چولہے ٹھنڈے نہ ہوسکیں موجودہ پہلی عوامی حکومت ہے جس نے مستحق افراد میں اتنی خطیر امدادی رقم تقسیم کو یقینی بنایا ہوا ہے جسے عوام قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے موجودہ کٹھن حالات میں حکومت کا ایسا قدم اٹھانا قابل تحسین عمل ہے۔
نصیرآباد ڈویژن کے38 ہزار 29 خاندانوں میں 45 کروڑ 63 لاکھ 48 ہزار روپے تقسیم کئے جا رہے ہیں جو عنقریب یہ پہلا مرحلہ مکمل ہو جائیگا جبکہ بہت جلد دوسرا مرحلہ بھی شروع کیا جائے گا جن افراد نے 8171 پر میسج کئے ہیں اور انہیں حکومت کی جانب سے مستحق قرار دیا گیا ان مستحقین کی بھی مالی امداد کا عمل شروع ہونے والا ہے۔
ان کے علاوہ وہ مستحق افراد جنہوں نے ابھی تک حکومتی امداد وصول نہیں کی وہ جلد از جلد احساس سینٹرز میں آکر اپنی امانت وصول کریں اور حکومتی اقدام سے بھرپور انداز میں فائدہ اٹھائیں حکومت کی جانب سے فراہم کی جانے والی مالی امداد ڈویژنل اورضلعی انتظامیہ کی کڑی نگرانی میں جاری ہے کسی بھی مستحق افراد کی امدادی رقم سے ایک پائی بھی کٹوتی نہیں کی جارہی ہے اور اگر کوئی اس عمل میں ملوث پایا گیا تو انتظامیہ اس کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
انتظامیہ غریب اور مستحق افراد کی مالی امداد میں کٹوتی ہرگز برداشت نہیں کر رہی ہیں یہ عمل مستحق افراد کے لیے بہتر ہے کیونکہ ماضی میں مستحق افراد کی امانت میں خیانت کی جاتی تھی جس کی بارہا شکایت سامنے آتی رہتی تھی جسے مدنظر رکھتے ہوئے موجودہ صوبائی حکومت نے اس مرتبہ سخت اور کڑی نگرانی میں امدادی رقم کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جو ایک بہترین عمل ہے کڑی نگرانی کا مقصد صرف اور صرف غریب عوام کو اپنا جائز حق دلانا ہے۔