|

وقتِ اشاعت :   April 16 – 2020

کوہلو: ڈپٹی کمشنر کوہلو عبداللہ کھوسہ کے اعلامیہ کے مطابق بروز جمعہ 17اپریل کو شہر میں کورنا وائرس کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر مکمل لاک ڈاؤن ہوگا جس کے باعث تاجر برادری شہر کی تمام چھوٹی اور بڑی دکانیں صبح 6بجے سے لیکر شام 4بجے تک بند رکھے۔

شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کل بازار میں آنے کی زحمت نہیں کریں شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس و لیویز کی بھاری نفری تعینات رہے گی لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائیگی۔