|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2020

چاغی: چاغی کے قبائلی و سیاسی رہنما میر سیف اللہ خان سنجرانی نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ لاک ڈاؤن کے وجہ سے چاغی کے منافع خور دکانداروں نے اشیاء خوورد و نوش کے قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ چاغی شہر میں لاک ڈاون کے وجہ سے آٹا، گھی اور اشیاء خوورد و نوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہے منافع خور دکاندار عوام کو سرعام لوٹ رہے ہے چاغی میں ہر دکاندار نے اپنی من مانی نرخ نامہ مقرر کر رکھی ہوئی ہے۔

ان دکانداروں کے من مانی قیمتوں کی وجہ سے چاغی کے عوام سخت پریشان ہیں انھوں نے کہا کہ میں ضلع چاغی انتظامیہ سے اپیل کرتا ہوں کہ چاغی میں نرخ نامہ پر عمل درآمد کرکے چاغی کے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور ان منافع خور دکانداروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔