|

وقتِ اشاعت :   April 18 – 2020

لورالائی :  ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے کہا ہے کہ احساس کفالت ایمرجنسی کیش پرواگرام اور ررشن فراہم کرنے کیلئے سروے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر لسٹیں مرتب کی جارہی ہیں تاکہ مستحقین کے چناؤ کو صاف اور شفاف اور ایمانداری سے سرانجام دیا جاسکے اور پھر مانٹیرنگ آفیسران ان چنے ہومستحقین کے ناموں کی تصدیق کریں گے یہ باتیں۔

انہوں نے گذشتہ روز ڈی آفس میں ضلعی آفیسران کے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سردار ایاز موسی خیل اسٹنٹ کمشنر بوری محمد سلیم خان کاکڑ تحصیلدار اسد اللہ خان شیرانی رسالدار میجر سردارعبدالطیف جوگیزئی سمیت دیگر ضلعی آفیسران نے شرکت کی ڈ پٹی کمشنر اسد اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ یونین کونسل کی سطح پر مسجدوں کے اماموں سے مستحقین کے ناموں کی تصدیق کروا ئی جائے تاکہ کوئی مستحق اگر ہو تو بھی ان لسٹوں میں شامل ہوسکیں۔

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر لورالائی کو لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ لاچار مستحق غریب اور د یہا ڑی دار افراد میں راشن تقسیم کرنے کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ خان کاکڑ نے کہا کہ لورالائی شہر میں لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ د یہا ڑی دارافراد اور مستحق اور غریب اور لاچار افرادکی ہرممکن امداد کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ضلع بھر میں پہلے مرحلے میں مستحق خواتین کو احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد دی جارہی ہے جبکہ دوسر ے مرحلے میں دیہاڑی دار مستحقین میں راشن تقسیم کیاجائیگا۔

انہوں تمام آفیسران کوتاکید کی وہ اس مشکل وقت میں اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام دیں اور رشن کی تقسیم کے عمل کی نگرانی خودکریں ڈپٹی کمشنر لورالائی اسد اللہ کاکڑ نے کہا کہ احساس کفالت پروگرام کے تحت فراہم کی جانے والی مالی امداد اور دیہاڑی دار غریب اور لاچار افراد میں رشن کی تقسیم کے دوران کسی بھی قسم کی سستی اور لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔

انہوں نے تما م آفسران کو تاکید کی کہ ہم سب کی اولین کوشش یہ ہونی چاہیے کہ کورنا وائر س کے پیش نظر لاک ڈاؤن سے متاثرہ افراد کی ہرممکن طریقے سے مدد کرکے حکومتی امداد اور رشن ان کی گھر کی دہلیز پر پنچائیں اور یہ کوشش کریں کہ کسی غریب کی حق تلفی نہ ہونے پائے تاکہ اس مشکل اور تکلیف دہ وقت میں غریب لوگوں کی مشکلات کم ہوسکیں اور ان کی گزر بسر ہوسکے۔

انہوں نے لورالائی کے شہریوں سے کہا کہ وہ ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں اور لاک ڈاؤن اور دفعہ 144کی پابندی اوراحترام کرتے ہوئے غیر ضروری طور پر اپنے گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور اپنے آپ کو گھر والوں کو اپنے خاندان والوں کو اور محلے والوں کو محفوظ رکھنے کیلئے اپنے گھروں میں رہیں اس طر یقے سے ہم سب انشاء اللہ اس موذی اورخطرناک مرض سے بچ سکتے ہیں۔