|

وقتِ اشاعت :   April 19 – 2020

خضدار: بی این پی کے مرکزی رہنماء رکن صوبائی اسمبلی میرمحمداکبرمینگل نے کہا ہے کہ بی این پی کی کاروان قائدسرداراخترجان مینگل کی قیادت میں اپنی جدوجہد جاری رکھا ہے اورتمام نامساعدحالات کے باوجود ورکرثابت قدم رہے ہیں انہوں نے خضدارمیں بی این پی کے مختلف وفودسے ملاقات کے دوران گفتگوکررہے تھے۔

اس موقع پر بی این پی خضدار کے ضلعی سینئرنائب صدر شفیق الرحمان ساسولی‘ایوب عالیزئی‘ ڈاکٹرمحمدبخش مینگل‘عبدالستارموسیانی‘سفرخان مینگل‘خالدمحمود ایڈووکیٹ‘بشیراحمدرئیسانی‘خدابخش مینگل‘ڈاکٹرمحمدرحیم‘ڈاکٹرنثاراحمدمینگل‘سیدسمیع شاہ‘عبدالنبی بلوچ موجود تھے انہوں نے کہاکہ بلوچ سرزمین کی مالک بلوچ قوم ہے یہ سرکارکی خام خیالی ہے کہ بلوچ عوام کی جدی پشتی میراث زمینوں کو سرکاری قراردیکرقبضہ کرنے یا لوگوں کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ہم بلوچ عوام کی جدی پشتی زمینوں کے مالکانہ حقوق کے لئے اسمبلیوں کے فلورسے لیکر ہراس جگہ پرآوازبلندکرینگے جہاں پرہمارے لوگوں کی مفادات کی مکمل پاسداری ہوگی انہوں نے کہاکہ خضدارمیں لینڈ مافیا کو مکمل چھوٹ دیدی گئی ہے جو لوگوں کی زمینوں پر قبضہ کرکے راتوں رات اصل مالکان کو بیدخل کی جارہی ہے اورضلعی انتظامیہ بھی اصل جدی ہشتی میراث مالکان کو حراساں کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خضدار کے پیشترزمینیں ابھی تک سٹلمنٹ سے پیمود نہیں ہے جس کے لئے ہم صوبائی حکومت سے بارہا کہا ہے کہ خضدارسمیت دیگرعلاقوں کے غیرپیمودہ زمینوں کو پیمائش کرکے اصل مالکان کے حوالے کیاجائے لیکن صوبائی حکومت بھی اس بارے میں انتہائی سردمہری کا مظاہرہ کررہی ہے اس اہم مسئلہ کی جانب توجہ نہ دینے کہ وجہ سے لینڈ مافیا طاقتورقوتوں کی جانب سے اصل زمین مالکان کی زمینیں آئے روز قبضہ کرنے کی شکایات عام ہوتی جارہی ہیں۔

اور زمینوں کے جھگڑوں میں قیمتی جانیں ضائع ہورہے ہیں۔ لہذا ہم ضلع انتظامیہ خضداراورصوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ خضدارمیں لینڈمافیا کی جانب سے زمینوں پرناجائزقبضے کی تدارک کرکے اصل مالکان کو تحفظ فراہم کیاجائے۔ انہوں نے اس موقع پر لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے حقوق کے لئے ہرممکن جدوجہد جاری رکھا جائے گا۔