فٹ بال دنیا کی بڑی لیگز بھی معاشی مشکلات کا شکار ہوگئیں، کلبز میں کھلاڑیوں کے ٹرانسفر فنڈز میں کمی آنے لگی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فٹ بال سیزن شروع نہ ہونے کی صورت میں براڈ کاسٹرز کو 76 کروڑ 20 لاکھ یورو ادا کرنا ہوں گے۔
رپورٹس کے مطابق میگا ایونٹ کے اسپانسرز بھی سخت معاشی صورت حال کا شکار ہوگئے ہیں۔ کلبز کے پاس اسٹاف اور کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے لیے بھی کچھ ماہ کے پیسے ہیں۔
میتھیاز سیڈل بانی ٹرانسفر مارکیٹ کے مطابق بہت سے کلبز کے دیوالیہ ہونے کا اندیشہ ہے۔
ٹرانسفر مارکیٹ کے مطابق پریمیئر لیگ اسکواڈز کی قیمت میں 2 ارب ڈالر کا خسارہ ہو چکا ہے۔ کھلاڑیوں کی ٹرانسفر کی قیمتیں پریمیئر لیگ کی ہر ٹیم میں کم ہو چکی ہیں۔