کوئٹہ: سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء نے کہا ہے کہ بلوچستان میں خواتین کو معاشی اور سماجی شعبوں میں خود مخیتار بنانے کے لیے حکمت عملی مرتب کرکے ترجیحات طے کرلی گئی ہیں اور خواتین کی ترقی کے متعدد منصوبوں پر کام جاری ہے۔
تعمیراتی منصوبوں میں غیر معیاری مٹیریل قابل برداشت نہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خاران میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی 77 ترجیحاتی ترقیاتی اسکیموں کے معائنے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر خاران میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خواتین کی بہبود اور معاشی استحکام کے لئے بزنس سینٹرز،خواتین ہاسٹل، اور وویمن بازار کے تعمیراتی منصوبوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء نے منصوبے پر کام کرنے والے ٹھیکہ داروں کو سختی سے ہدایت جاری کرتے ہوئے وارننگ دی کہ کام میں اعلی معیار کو یقینی نہ بنایا گیا تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء سائرہ عطاء نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان کی خصوصی دلچسپی سے بلوچستان کی خواتین کو ہر شعبہ ہائے زندگی میں ترقی کے یکساں مواقعوں کی فراہمی کے لئے اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جس کی بدولت بلوچستان کی خواتین کو بھی روزگار اور معاشی بہتری کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دستیاب وسائل کا ضیاع قطعی برداشت نہیں کیا جائے گا اور غیر معیاری مٹیریل کے حامل منصوبوں کی ذمہ داری اور لاسٹ کلئرنس سرٹیفیکیٹ محکمہ ترقی نسواں کسی صورت جاری نہیں کرے گا اس لئے ضروری ہے کہ ٹھیکہ دار ترقیاتی منصوبوں میں اعلی معیار کو یقینی بنائیں قبل ازیں سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سائرہ عطاء سائرہ عطاء نے خاران میں ویمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے جاری منصوبوں کا معائینہ کیا اور مختلف منصوبوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کارکردگی کو بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔