سبی: ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ صوبائی حکومت نے لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ کر دیا ہے،جو اب پانچ مئی تک جاری رہے گا،لاک ڈاون سے دیہاری دار طبقہ متاثر ہوا ہے جس کا ہمیں اچھی طرح احساس ہے،مستحقین میں راشن اور رمضان پیکج تقسیم کیا جائے گا،کورونا وائرس جیسے خطر ناک وبائی امراض کا مقابلہ کر نے کے لیئے ہمیں احتیاطی تدا بیر پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اگر احتیا طی تدا بیر اختیار نہ کی گئیں تو کوئی بھی شہری اس وبائی مرض کا شکار ہو سکتا ہے، کورونا سے محفوظ رہنے کے لئے احیتاط کی ضرورت ہے،کورونا ایک مہلک مرض ہے جو ایک سے دوسرے میں منتقل ہو جاتا ہے۔
سبی میں پانچ افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے،کورونا وائرس سے بچاو کیلئے میڈیا عوام میں آگاہی مہم اجاگر کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاک ڈاون کی مدت میں اضافہ اور کورونا وائرس سے بچاو کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سبی میر رحمت اللہ گشکوری،اے ایس پی حسنین اقبال،ایس ایچ او سٹی محمد آصف خجک اور دیگر موجود تھے ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر محمد یاسر بازئی نے کہا کہ کوئی بھی شخص بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلے ماسک کا استعمال ضرور کریں۔
انھوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص ماسک کے بغیر پکڑا یا تو قانون کے مطابق اسے سزا دی جائے گی حکومت بلوچستان کے حالیہ نوٹیفکیشن کے مطابق دفعہ 144بصورت نا فظ ہے ٹرانسپورٹ،پبلک پارک،شاپنگ مال پر بصورت پابندی رہی گی5سے زائد افراد ایک جگہ نہیں بیٹھیں گے اپنی زاتی گا ڑی میں بھی دو افراد سے ذیادہ نہیں ہوں گے جب کہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پا بندی رہے گی نماز جنازہ کی پیشگی اطلاع سٹی تھانے کے ایس ایچ او کو دینی ہو گی۔
شادی اور نکاح کی تقریبات پر بھی ہجوم پر پا بندی ہو گی انھوں نے کہا کہ شہری قانون نا فظ کرنے والے اداروں سے بھر پور تعاو ن کریں کیونکہ یہ سب کچھ آپ کی حفا ظت کے لیئے کیا جا رہا ہے شہری فور سز سے لڑنے جھگڑنے کے بجا ئے قانون کی پا سداری کریں انھوں نے کہا کہ ہمیں احساس ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے دیہا ڑی دار مزدور اور سفید پوش خاندان مشکلا ت کا شکار ہیں میڈیا کی نظریں ہر طبقہ فکر پر ہوتی ہیں لہذا میڈیا سفید پوش خاندانوں کی بھرپور رہنمائی کرے۔
انھوں نے کہا کہ یہ وقت بڑا مشکل وقت ہے ایک دوسرے کے ساتھ بھلائی کرنے کا یہی وقت ہے کیونکہ ہمارا اسلا م بھی ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ ایک ہاتھ سے دوتو دوسرے ہاتھ کو خبر نہ ہو ہمیں اس پر عمل پیرہو کر اپنے سفید پوش خاندانوں کی مدد کرنی ہو گی انھوں نے کہا کہ حکومت نے جن دوکانوں کے کھولنے کے آڈر دیئے ہیں وہ حکومتی ٹائمنگ کی سختی سے پا بندی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک پانچ افرادکے کورونا وائرس کے مثبت رزلٹ آئے ہیں انہوں نے کہا کہ شہری احتیاطی تدا بیرختیار کریں اور بلا وجہ گھروں سے باہر نہ نکلیں اور اپنے گھروں تک محدو د رہیں تاکہ کورونا جیسی وباء سے محفوظ رہا جا سکے۔