|

وقتِ اشاعت :   April 25 – 2020

خضدار: آل پاکستا ن پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن ضلع خضدار نے ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال خضدار کی جانب سے اضافی کورونا بیسک پے میں من پسند ملازمین کا انتخاب کرنے،شعبہ حادثات و لیبر روم اور آپریشن تھیٹرکے اسٹاف کو نظر انداز کرنے کے خلاف شدید احتجاج کا فیصلہ کر لیا۔

27 اپریل سے 29 اپریل تک یوم سیاہ،30 اپریل سے یومیہ ایک گھنٹہ ٹوکن ہڑتال کا کرنے کا اعلان،پیرا میڈیکس (ڈسپینسر) خالد محمود قرنطینہ سینٹرکے ساتھ شعبہ حادثات میں ڈیوٹی سر انجام دے رہا تھا ان کو کورونا شہید قرار دیا جائے،پیر امیڈیکس کا کورونا ٹسٹ کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں حفاظی کٹ و دیگر ضرور ی حفاظتی آلات فراہم کیا جائے پیر ا میڈیکس کی اپیل۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کا اجلاس ضلع صدر محمد اسماعیل زہری منعقد ہوا،اجلاس میں جنرل سیکرٹری عبدالرشید غلامانی،چیف آرگنائزر امان اللہ زہری،ڈپٹی جنر ل سیکرٹری منظور احمد مینگل،خواتین آرگنائزر عابدہ پروین سمیت دیگر عہدیداران و ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں حکومت کی جانب سے کورونا کے مریضوں کی اعلاج معالجہ میں فرنٹ مین کا کردار ادا کرنے والے پیرا میڈیکس کے لئے اضافی کورونا بسیک کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال خضدار کے ایم ایس نے اضافی کورونا بیسک کے لئے مخصوص و من پسند ملازمین کا انتخاب کیا ہے جس میں کلریکل اسٹاف سے لیکر ڈاکٹروں تک شامل ہیں اس انتخاب میں لیبر روم،شعبہ حادثات،آپریشن تھیٹر اور کورونا ڈیوٹی پر کام کرنے والے ڈاکٹروں کے پینز کو نظر انداز کیا گیا ہے۔

حالانکہ شعبہ حادثات،آپریشن تھیٹر اور لیبر روم انتہائی اہمیت کا عامل شعبہ جات ہوتے ہیں جہاں نارمل حالات میں بھی پیرامیڈیکس رسک پر کام کر رہے ہوتے ہیں اب تو کورونا وائرس کے پیش نظر ان کی زندگیاں مزید رسک سے دو چار ہو گئے ہیں انہیں نظر انداز کر کے اپنے مسن پسند ملازمین کا انتخاب یکسر نا انصافی اور بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اس نا انصافی کے خلاف ہم شدید احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہیں۔

اپنی احتجاج کے ابتداء 27 اپریل بروز پیر سے شروع کرینگے 27 اپریل سے 29 اپریل تک روزانہ یوم سیاہ کو طور پر ہسپتال میں کالی جھنڈے لہرانے کے ساتھ بازوں پر سیاہ پٹیاں باندیں گے اور 30 اپریل سے یومیہ ایک گھنٹہ ٹوکن ہڑتال شروع کرینگے اور اگر پھر بھی ہمارے مطالبات پر عمل نہیں کیا گیا تو اپنی احتجاج کو ڈسٹرکٹ کے تمام ہسپتالوں میں وسعت دینے کے ساتھ ساتھ ٹیچنگ ہسپتال خضدار میں مزید سخت فیصلہ کرینگے۔

علاوہ ازیں اجلاس میں یہ بھی مطالبہ کیا گیا ہے ضلع خضدار میں تمام پیرا میڈیکس کا کورونا ٹیسٹ فوراً سے بیشتر کیا جائے اور پیرا میڈیکس کو کورونا سے محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی کٹس،دیگر ضروری آلات بھی فوراً فراہم کئے جائیں۔

اجلاس میں پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن کے انتہائی جفاکش ساتھی خالد محمود کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا گیا اور اس متعلق کہا گیا کہ خالد محمود کا ڈیوٹی قرنطینہ سینٹر اور شعبہ حادثات میں تھا ان کا انتقال ہمارے لئے المیہ سے کم نہیں لہذا انہیں کورونا شہید قرار دے کر ان کے ورثاء کو تمام مراعات فراہم کئے جائیں۔